ایڈیٹرکاانتخاب

چیئرمین نیب کا وزیر مملکت کیڈ طارق فضل کیخلاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (آن لائن، خبر ایجنسی ) چیئرمین نیب نے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا جس کے بعد نیب نے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کے خلاف کرپشن الزامات پر تحقیقات شروع کردی ہیں، طارق فضل چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ‘ پیرا اور سپیشل ایجوکیشن میں کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی کی ہے اور اپنے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ طارق فضل چوہدری نواز شریف اور مریم نواز کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں اور گزشتہ3سال سے اہم وزارت کا قلمدان سنبھال رکھا ہے۔ فیڈرل ایجوکیشن شعبہ میں 3سال میں 9 ارب روپے سے زائد کے فنڈز دیئے گئے بالخصوص مشیل اوباما کی طرف سے تعلیم کے نام پر دی گئی 70ملین ڈالرز کی امداد کے اخراجات کی ذمہ داری بھی طارق فضل چوہدری کے پاس تھی اور مبینہ طور پر ان فنڈز میں بھی بھاری مالی بدعنوانی کی گئی ہے ۔ طارق فضل چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے ماڈل اسکولوں کے سربراہوں کی تعیناتی میں بھی بدعنوانی کر رکھی ہے جبکہ کرپشن میں ملوث لوگوں کو پرنسپل بنا رکھا ہے۔ طارق فضل چوہدری پر یہ بھی الزام ہے کہ دوائیوں کی خریداری میں مالی بے قاعدگی کر رکھی ہے ،یہ تمام ریکارڈ نیب کو موصول ہوا ہے جبکہ نجی اسکولوں کے معاملات کی دیکھ بھال کرنے والے ادارہ ’’پیرا‘‘ کے مالی معاملات میں بھاری مالی بے قاعدگیاں سامنے آچکی ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ طارق فضل چوہدری کے تمام بینک اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں گی اور اکائونٹس میں ہونے والی ٹرانز یکشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button