ایڈیٹرکاانتخاب

چیئرمین سمیت ایس ای سی پی کے5 افسر جے آئی ٹی میں پیش

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ایڈیشنل ڈی جی واجد ضیاء کی زیر صدارت پانامہ جے آئی ٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی سمیت محکمہ کے 5افسران پیش ہوئے،جے آئی ٹی ممبران کی جانب سے ریکارڈ ٹمپرنگ سے متعلق سوالات اور ان کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے افسران شریف خاندان کے کاروبار کے متعلق تفصیلات اور چودھری شوگر ملز کے خلاف تحقیقات کا ریکارڈ بھی ساتھ لائے جو انہوں نے جے آئی ٹی کو پیش کردیئے۔ ایس ای سی پی افسران کے مطابق چودھری شوگرملز کے خلاف انکوائری 2011ء میں شروع کی گئی اور 2013ء میں ختم کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button