چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیا گفتگو پر ردعمل
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تصویر ہزار لفظوں سے بہتر ہوتی ہے ، پشیمانی ان کے چہرے سے عیاں ہے ، پاگل پن پر مبنی زبان (ن) لیگ والوں کو احتساب سے نہیں بچا سکتی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تصویر ہزار لفظوں سے بہتر ہوتی ہے ، پشیمانی ان کے چہرے سے عیاں ہے ، پاگل پن پر مبنی گھٹیا زبان (ن) لیگ والوں کو احتساب سے نہیں بچا سکتی۔ پیر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیا گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایسے پاگل پن پر مبنی گھٹیا زبان ان کو احتساب سے نہیں بچا سکتی ، تصویر ہزار لفطوں سے بہتر ہوتی ہے ، پشیمانی ان کے چہرے سے عیاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور ان کے رہنمائوں کی چند تصاویر بھی ٹوئٹر پر پوسٹ کیں اور ان کا مذاق اڑایا اور کہا کہ جے آئی ٹی (ن) لیگ کے قابو میں نہیں آرہی اس لئے ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔