پاکستان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت پیش ہوسکتے ہیں توطاہرالقادری کیوں نہیں؟
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت پیش ہوسکتے ہیں توطاہرالقادری کیوں نہیں؟
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ طاہرالقادری کیخلاف مقدمے نئے نہیں پرانے ہیں، ضمانت نہیں کرائیں گے،توباہرکیسے جائیں گے ؟طاہرالقادری عدالتوں میں پیش ہونے سے کیوں انکاری ہیں؟حالانکہ مقدمات میں طاہرالقادری اشتہاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان عدالت پیش ہوسکتے ہیں توطاہرالقادری کیوں نہیں؟ احتجاج کاحق تسلیم کرتے ہیں لیکن جلاؤگھیراؤکی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔دہری شہریت رکھنے والوں کوپاکستانی قوانین اورعدالتوں کااحترام کرناہوگا۔