چہرے سب کچھ بتا دیتے ہیں , ڈار بچ نہیں سکتے : عمران

ن لیگ اورموٹوگینگ جے آئی ٹی کاجشن اتنی جلدی بھول گئے ؟اب قابونہیں آرہی توبدنام کرنے پرزورلگا رہے ہیں
اسحق ڈارشوکت خانم ہسپتال کونشانہ بناکرنئی پستیوں میں گرگئے ،گھٹیازبان احتساب سے نہیں بچاسکتی:ٹوئٹ اسلام آباد،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،پولیٹیکل رپورٹر) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اورموٹو گینگ جے آئی ٹی کی تشکیل پر منایاگیاجشن اتنی جلدی بھول گئے ؟ٹوئٹر پربیان میں انکاکہناتھاکہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر ان لوگوں نے فتح کے نشان بنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں لیکن اب جے آئی ٹی قابو نہیں آرہی تو اسے بدنام کرنے کیلئے زور لگایا جارہاہے ، اسحق ڈار شوکت خانم ہسپتال کونشانہ بناکرنئی پستیوں میں گرگئے، حالانکہ یہ ہسپتال اپنے 75فیصد مریضوں کامفت علاج کرتاہے جس پر سالانہ 5ارب روپے خرچ ہوتے ہیں،جنگ کے دوران دشمن بھی ہسپتالوں پر حملہ نہیں کرتا ہے ،مگر شریف خاندان اور اسکے چمچے ان باتوں کی فکر نہیں کرتے ، شریف برادران اورانکے رفقاکوغریب لوگوں کی پروا نہیں،یہ لوگ خودمعمولی چیک اپ کیلئے بھی بیرون ملک جاتے ہیں،پاگل پن پرمبنی بیہودہ وگھٹیازبان کااستعمال اب ا نہیں احتساب سے نہیں بچا سکتا۔پی ٹی آئی کے سربراہ نے اسحق ڈار کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعدکی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ایک تصویر ہزار لفظوں سے بہتر ہوتی ہے اوراس تصویر میں اسحق ڈار کا احساس جرم اورپشیمانی پوری طرح انکے چہرے پر عیاں ہے ‘‘ وہ بچ نہیں سکتے ۔مزیدبرآں عمران خان2روزہ دورے پربذریعہ ہیلی کاپٹرچترال پہنچ گئے ،پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی آمدآج متوقع ہے ،پی ٹی آئی کی قیادت آج69میگاواٹ کے لاوی ہائیڈرل پراجیکٹ کاافتتاح کریگی۔ دوسری جانب پارٹی سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری اور پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسحق ڈارتمام لوٹ مارکے سہولت کارہیں،انہیں اپنے اندازگفتگوپرشرم آنی چاہیے ،اسحق ڈار جیسے درباری شوکت خانم جیسے معتبر ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں،کچھ دن چھٹی پر چلے جائیں کیونکہ پریشانی میں کوئی سنگین بیماری ہو گئی تو ہمارے گلے مصیبت ڈال دینگے ۔سپریم کورٹ ن لیگ کے وزرا کا رویہ دیکھے ،وزیراعظم اورانکی کابینہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں،صحت کا خیال رکھیں اور کچھ دن کیلئے چھٹیاں لے لیں،اسحق ڈار نے پاکستان کے اربوں روپے بچوں کے نام پر لندن میں رکھے ہیں،انکے بچے دبئی میں اربوں روپے کی عمارتوں کے مالک ہیں،اسحق ڈار ابھی بطور گواہ شامل ہوئے تاہم انکے پاس آپشن ہے کہ بیان واپس لیکر بحیثیت ملزم پیش ہوں۔ شریف خاندان سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر ر ہا ہے ،شریف فیملی کا احتساب عمران خان نہیں بلکہ سپریم کورٹ کر رہی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں