پاکستان

چھ ملکی سپیکرز کانفرس میں علاقائی سالمیت،خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)اسلام آباد میں ہونے والی پہلی چھ ملکی سپیکرز کانفرنس میں پاکستان، چین ، روس، ترکی، ایران اور افغانستان نے علاقائی سالمیت،خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا تعلق کسی مذہب، قومیت، تہذیب، ثقافت یا نسلی گروپ کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہیئے۔ دہشت گردی ہمارے ممالک سمیت پوری دنیا کیلئے مشترکہ خطرہ ہے، ہم اس کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی اور علاقائی امن کو یقینی بنانے کیلئے جموں کشمیر کے تنازعہ کا پرامن حل نکالیں۔

دہشت گردی کے نظریات کے پھیلاو اور پروپیگنڈاکی روک تھام ک جامع حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں، پاکستان اور بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میںموثر تعاون ضروری ہے۔اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں شریک ممالک کا ون بیلٹ ون روڈمنصوبے کا خیر مقدم کیا گیا۔ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کے ا مریکی فیصلے کی مخالفت،مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button