ایڈیٹرکاانتخاب
چھٹی کے روز عدالت آنے پر تمام حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، چیف جسٹس ثاقب نثار
کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈبہ پیک دودھ کی فروخت کے ازخود نوٹس ،ماحولیاتی آلودگی اور پانی کی فراہمی سے متعلق مقدمات کی سماعت شروع ہو گئی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج چھٹی کے روز بھی مقدمات کی سماعت کر رہا ہے، اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ تمام حکام کاشکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ چھٹی کے روز یہاں آئے،ان کا کہناتھا کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،اس مہم میں ساتھ دینے پر سب کا شکر گزار ہوں۔