ایڈیٹرکاانتخاب

چوہدری نثار کی تحریک اںصاف میں شمولیت کا فی الحال کوئی امکان نہیں: عمران خان

اسلام آباد 19 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عمران خان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی تحریک اںصاف میں شمولیت کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار کی تحریک اںصاف میں شمولیت کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔ چوہدری نثار ان کے دوست ہیں تاہم دونوں کے درمیان اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ چوہدری ںثار تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ تاہم اب عمران خان نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button