ایڈیٹرکاانتخاب

چوہدری نثار میں بچپنا ہے، انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے، انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔مجھے ان کی وجہ سے نوازشریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔
راجن پور کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان نوازشریف کے دوست اوران کے خلاف ہوتے تھے اور ان کی شکایت کی وجہ سے نوازشریف سے انہیں ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔
شہبازشریف نے بتایا کہ چوہدری نثار نے 1988ء میں بھی نواز شریف سے انہیں جھاڑ پلوائی تھی، ان کو بچوں کی طرح منانا پڑتا ہے۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار اب بھی مان جائیں گے ؟ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نےجواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button