پاکستان

چوہدری نثار سے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلریکیپٹن (ر) لیا قت علی خان کی ملاقات

(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا )
چوہدری نثار سے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلریکیپٹن (ر) لیا قت علی خان کی ملاقات
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کمانڈنٹ ایف سی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں سول آرمڈ فورسز کی قربانیاں کسی سےڈھکی چھپی نہیں۔ خیبر پختونخواہ میں امن و امان کو درپیش چیلنجز سےنمٹنےکےلئےفرنٹیئر کانسٹیبلری کےافسروں اور جوانوں نے جو گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں پوری قوم ان کی قدر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے جس کا کریڈٹ موجودہ کمانڈنٹ کے سر ہے۔ ایف سی کی جانب سے گذشتہ ایک سال میں ایک ارب روپے کی بچت کی گئی ہے جو کہ فورس لیڈرشپ کی مثبت پالیسیوں کی مظہر ہے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جدید دور میں سیکیورٹی کے نئے تقاضوں سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ ایف سی کے جوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور روایتی تربیت کے ساتھ ساتھ انکی تکنیکی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button