Draft

چوہدری نثار اور تحریک انصاف رہنماﺅں میں بیک ڈور رابطے

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی تحریک انصا ف کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد اب ان کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہدری نثار کے اسی ماہ تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے اور اس سلسلے میں چوہدری نثار کی تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے ساتھ بیک ڈور ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے چوہدری نثار سے دو ملاقاتیں کی ہیں جس کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔بتا یا جا رہا ہے کہ عمران خان چوہدری نثار کے گھر جائیں گے اور اس موقع پر چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ راولپنڈی میں ایک بڑا جلسہ کیا جائے جس میں چوہدر ی نثار تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button