چوہدری محمود بشیر ورک ایم این اے 97 میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیاد ت میں ملک پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیو ز وائس اف کینیڈا ) پاکستان کی تیز ترقی سے ملک دشمن عناصر خوف زدہ ہیں۔ چوہدری محمود بشیر ورک ایم این اے 97 ملک کو پسماندگی اور تاریکی کی طرف سے جانا چاہتے ہیں ۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیاد ت میں ملک پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ اپنے حلقہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے اور جو کام رہ چکے ہیں ان کو بھی مکمل کروانے کیلئے دن رات کوشش کر رہا ہوں۔ مشکلات دور کرنے کیلئے پختہ گلیوں نالیوں کے ساتھ سیوریج کا بہتر نظام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ چوہدری محمود بشیر ورک نے ان خیالا ت کا اظہار منڈیالہ وڑائچ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنانوں اور میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے سپاہیوں مخالفین کو ملک ترقی کی طرف جاتا دیکھ کر غشی طاری ہو رہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لیکر آ رہی ہے ۔