پاکستان

چوہدری شجاعت حسین کو نگراں وزیراعظم بنائے جانے کی چہ مگوئیاں

لاہور 30اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
چوہدری شجاعت حسین کو نگراں وزیراعظم بنائے جانے کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف کامیڈین سہیل احمد نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کو نگراں وزیراعظم بنائے جانے کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔ اس سلسلے میں چوہدری شجاعت حسین خود بھی خاصے متحرک ہو چکے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین ان دنوں سیاسی طبقوں سے رابطے بڑھا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ق لیگ کے ذرائع کا دعوی ہے کہ ملک میں جلد نگراں حکومت کا قیام عمل میں آجائے گا۔ جبکہ چوہدری شجاعت حسین کو نگراں وزیراعظم بنا دیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button