پاکستان
چودھری نثار علی خان نے شہباز شریف کے ہاتھ نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے
اسلام آباد 6 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے شہباز شریف کے ہاتھ نواز شریف کے لیے پیغام بھجوایا ہے۔شہباز شریف کے منع کرنے پر چودھری نثار علی خان رکے ہوئے ہیں۔ اور وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر میاں صاحب نے فیصلہ نہیں کرنا تو بتا دیں۔ ا نہوں نے کہا کہ اب یہ ہو گا کہ شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان میں سے ایک وزیر اعلیٰ رہے گا اور ایک وزیر اعظم بنے گا یا ایک مسلم لیگ ن کا صدر بنے گا اور ایک وزیر اعظم بنے گا۔ اگر مسلم لیگ ن اکٹھی رہی تو ایسا ہی ہو گا اور اگر نہ رہی تو پھر بھی یہی ہو گا