پاکستان

چودھری نثار اور تحریک انصاف کی جانب سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے خبروں کی تردید

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ سے انکار کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے بھی کسی قسم کی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی تردید کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیونیوز‘‘ کے مطابق چودھری نثار علی خان کے ترجمان نے کہا کہ چودھری نثار کی تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر کوئی بات نہیں چل رہی اور نہ ہی این اے 63،59اور پی پی 10،12پر کوئی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوئی ہے جبکہ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے بھی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی تردید کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار نہ تحریک انصاف کاحصہ ہیں اورنہ ان سے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔یاد رہے کہ نجی نیوز چینل ”دنیا نیوز“ کی جانب سے تحریک انصاف اور چودھری نثار کے درمیان مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کادعویٰ کیا گیا تھا جس کی فریقین کی جانب سے تردیدکی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button