چوتھی سالانہ انٹرنیشنل بزمِ اولیاء امن کانفرنس – فرقہ واریت کے خاتمے اور امام مہدیؑ کے انتظار پر زور

12 جون 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
پاکستان، وزیرآباد

چوتھی سالانہ انٹرنیشنل بزمِ اولیاء امن کانفرنس – فرقہ واریت کے خاتمے اور امام مہدیؑ کے انتظار پر زور

وزیرآباد کے روحانی مرکز “آستانہ منتظری” میں چوتھی سالانہ انٹرنیشنل بزمِ اولیاء امن کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت امیرِ ملت اولیاء بابا جی سرکار علامہ نذیر حسین منتظری سرکار نے کی۔

کانفرنس کے منتظم اور میزبان سفیرِ امن و مرکزی سینئر نائب صدر قومی امن کمیٹی پاکستان محمد حیدر امام منتظری بادشاہ سرکار تھے۔ تلاوتِ کلام پاک حافظ ہادی امام منتظری نے کی، جس سے روح پرور آغاز ہوا۔

چیئرمین محمد حیدر امام منتظری نے وائس آف کینیڈا اردو کے کنٹری ہیڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:

> “اس وقت امتِ مسلمہ کو سب سے بڑا چیلنج فرقہ واریت ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم سب اختلافات بھلا کر امام مہدی علیہ السلام کی آمد کے لیے خود کو یکجا کریں، تاکہ اسلام کو حقیقی معنوں میں عالمی سطح پر سرفراز کیا جا سکے۔”

کانفرنس کے دوران ملک و قوم کے لیے امن کی خدمات انجام دینے والی نمایاں شخصیات کو “امن ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ اس روحانی و فکری اجتماع میں ملک بھر سے مختلف سلسلوں کے پیر حضرات، مذہبی رہنما، سیاسی و سماجی شخصیات اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

منتظری فاؤنڈیشن کے چیئرمین شبر امام منتظری نے کانفرنس کے بہترین انتظامات کیے، جن میں دودھ کی سبیلیں، عمدہ کھانے کا بندوبست اور زائرین کے لیے سہولیات شامل تھیں۔

کانفرنس کی اختتامی دعا میں بارہویں شریف کی مناسبت سے پاکستان کی سلامتی، وحدتِ امت اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں شامل تھے:

قائدِ اہلحدیث فیصل آباد قاری محمد ارشد

سابق ممبر پنجاب اسمبلی (ایم کیو ایم) چوہدری شوکت منیر

سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اسد محمد آف گوجرخان

صوفی ڈاکٹر محمد صفدر آف لاہور

خلیفہ میاں محمد اسلم

سابق ڈی ایس پی غلام عباس

سید صغیر حسین شیرازی

سینئر صحافی ڈاکٹر آصف سیٹھی

چیئرمین حفیظ تائب پریس کلب عارف ناز

مختلف طبقاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والی محترم شخصیات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے اس روحانی محفل میں بھرپور شرکت کی اور پیغامِ اتحاد و امن کو آگے بڑھایا۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی ذرائع اور وی او سی اردو کی تحقیق کی بنیاد پر عوامی آگاہی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ وی او سی اردو کسی بھی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں