Draft

چنیوٹ میں اک جوان لڑکی کاجنازہ اٹھا،کسی نے آنسو بہائے نہ کوئی رویا

(لندن 15 جولائی 2017 (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
(کرٹسی دن نیوز چنیوٹ)
چنیوٹ میں تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمبر 137مچھیاں والا میں ایک اور حوا کی بیٹی والدین کی بتائی جگہ پرشادی کیلئے رضا مند نہ ہونے پرغیرت کی بھینٹ چڑھ گئی
چنیوٹ میں تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں رات کی تاریکی میں سمیرا بی بی دختر ایوب کو سگی ماں نے سگے بھائی حسن اور چچا عارف کے ساتھ مل کر اس لئے قتل کردیا کیونکہ مقتولہ نے انکی بتائی جگہ پر شادی کیلئے ہاں نہیں کی تھی شادی سے انکار کے جرم میں قاتلوں نےدوپٹہ سے گلے میں پھند ا ڈال کرسمیرا کو موت کے گھات اُتا ر دیا دن نیوز کی ٹیم جب موقع پر پہنچی تو یہ دیکھ کر نہ صرف حیرانی ہوئی بلکہ کیمرا مین پریشانی کے عالم میں سٹپٹا گیا کیونکہ جس گھر میں جوان موت ہوئی تھی وہاں رشتہ داروں کی بڑی تعداد پہنچی ہوئی تھی مگرکوئی رونے والا تھا نہ ہی کوئی عورت بین کرتی نظرآرہی تھی نہ کوئی رشتہ دارعورت مقتولہ نوجوان لڑکی کا آخری دیدار کرتی نظر آئی کیونکہ مبینہ طور پر قتل ہونیوالی کا جرم تھا والدین کی مرضی پر شادی سے انکار اسی دوران معلوم ہوا کہ متعلقہ پولیس تھانہ رجوعہ کے ایس ایچ او،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن نےموقع پر پہنچ کرلاش کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا ۔جبکہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے والدہ سمیت بھائی حسن اور چچا عارف کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔مگر افسوس تاحال اس جوان قتل کے خون کا حساب مانگنے والا کوئی مدعی ہی نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button