پاکستان

چنیوٹ مائننگ پراجیکٹ میں جعلسازی پکڑ کر 4 ارب ڈالر بچا لیے: شہباز شریف

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی محنت کے باعث چنیوٹ مائننگ پراجیکٹ میں کی جانے والی جعلسازی کو پکڑ کر قوم کے 4 ارب ڈالر بچا لیے گئے ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چنیوٹ مائننگ پراجیکٹ دن دیہاڑے ڈالا جانے والا بہت بڑا ڈاکہ ہے، اس منصوبے کے تحت کم از کم 4 ارب ڈالر کا گھپلہ کیا گیا۔ 2007 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے کا ٹھیکہ جعلی اور غیر قانونی طریقے سے دیا۔ یہ ٹھیکہ ختم کرانے کیلئے ہم نے بہت زیادہ محنت کی جس میں کامیابی حاصل کی اور قوم کے اربوں ڈالر لٹنے سے بچالیے۔
واضح رہے کہ 2007 میں صوبائی حکومت نے اربوں روپے مالیت کا معدنیاتی خزانہ ایک جعل ساز کمپنی کے حوالے کر دیا۔بعد ازاں 2008 میں وزیراعلی شہبازشریف نے اس معاملے میں ملوث طاقتور کرپشن مافیا کی گرفت کی۔2010میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے اس کنٹریکٹ کوعوامی مفادات کے خلاف قرار دیا اور اپنا عدالتی فیصلہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے حق میں دیا۔
چنیوٹ میں معدنیات کی دریافت سے متعلق تازہ ترین حقائق کے مطابق صرف پہلے مرحلے کے دوران آئرنOreکے متعین ذخائزکی اتنی مقدار سامنے آئی ہے جو کسی سٹیل مل کو33سال تک چلانے کیلئے خام مال مہیا کرسکتی ہے۔جبکہ اس وقت ان موجود ذخائر کی مالیت کا تخمینہ کم از کم400ارب روپے لگایا گیا ہے۔آئرنOreعمومی طور پر کم و بیش100ڈالر کے لگ بھگ فروخت ہوتا ہے جس کو سٹیل میں ڈھال کرکئی سو ڈالر فی ٹن آمدنی یقینی بنائی جاسکتی ہے،چنانچہ اربوں روپے کا یہ سرمایہ قومی خزانے میں شامل ہوکر ملکی معیشت کی بحالی کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button