کھیل

چمارا سلوا پر 2سال کی پابندی

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ سری لنکا نے گیم سپرٹ کیخلاف میچ کھیلنے پر سابق کرکٹر چمارا سلوا پر دو سال کی پابندی عائد کر دی، پاناڈورا اور کلوتارا کرکٹ کلبوں کے درمیان دوسرے درجے کے فرسٹ کلاس میچ میں سکورنگ کے غیر معمولی ریٹ کو فکسنگ قرار دیا گیا کیونکہ دونوں ٹیموں نے جان بوجھ کر ایسا کھیل پیش کیا جس سے خاص نتیجہ نکل سکے ، دونوں ٹیموں کو جرمانہ اورکچھ کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ،یاد رہے کہ سابق کرکٹر چمارا سلوا کیخلاف فیصلہ سات ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button