چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، پانچ جوان شہید

نیشنل، نیوز ڈیسک
گلگت بلتستان، پاکستان

چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، پانچ جوان شہید

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس (ثور ویلی) میں پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔

عسکری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک فنی خرابی کے باعث ہڈور گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

شہید ہونے والوں میں کمانڈ پائلٹ میجر عاطف، دوسرے پائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار حافظ جہانگیر اور نائیک امیر شامل ہیں۔ تمام شہداء کا تعلق پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ سے بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر 17-MI ماڈل کا تھا جو گلگت بلتستان کے دشوار گزار علاقوں میں معمول کی تربیتی پروازوں میں مصروف رہتا ہے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:

پاک فوج کے جوان ہمیشہ قومی سلامتی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی جانیں قربان کرتے آئے ہیں۔ یہ سانحہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سرحدی اور پہاڑی خطوں میں فوجی آپریشنز کس قدر خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ شہداء کی قربانیاں ملکی دفاع کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/017/010925

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں