بزنس
چاول کی برآمدات میں 11فیصد اضافہ خوش آئند ہے، سمیع اللہ
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ چاول کی برآمدات میں گیارہ فی صد اضافہ خوش آئند ہےجبکہ وہ اس سال چاول کی برآمدات کا ڈھائی ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر لیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت اوربنگلہ دیش اپنے کاشت کاروں اور برآمد کنندگان کو بھاری سبسڈی دے رہا ہے لیکن یہاں معاملہ الٹ ہے۔
اس سال 7 ملین ٹن پیداوار کے باعث چاول سرپلس ہے جبکہ وہ 22 فروری کو دبئی میں ہونے والے عالمی فوڈ میلے میں چاول کے 100 بڑے درآمد کنندگان کو قومی ایوراڈ دیں گے۔