چاول ابالنے کے بعد ان کا پانی پھینکئے ہرگز نہیں بلکہ اس کام کیلئے استعمال کریں تو آپ ہر ماہ ہزاروں روپے بچاسکتے ہیں
لندن(نیوزڈیسک) تمام لوگوں بالخصوص خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے چہرے پر جھریاں ،چھائیاں اور کیل مہاسے پیدا نہ ہوں اور اس مقصد کے لئے کریموں پر ہر ماہ ہزاروں روپے بھی لگاتی ہیں لیکن اگر آپ چاولوں کے پانی کا استعمال کریں تو آپ ان مصنوعی کریموں سے بچ سکتے ہیں۔چاولوں کو 20منٹ ہلکی آنچ پر ابالنے کے بعد اس کا پانی پھینکنے کی بجائے اسے بوتل میں رکھ لیں۔آئیے آپ کو اس کے مختلف استعمال بتاتے ہیں۔
جلد کی شادابی
اگر آپ اپنی جلد کو تروتازہ رکھنا چاہتے ہیں تو اس پر چاولوں کا پانی لگائیں۔اس کی وجہ سے جلد پر موجود مردہ خلیے ختم ہوں گے اور ساتھ ہی نئی جلد پیدا ہوگی۔ چہرہ دھونے کے بعد روئی کے گالے پر چاولوں کا پانی لگائیں اور اسے چہرے پر مساج کریں۔
کیل مہاسوں کا علاج
اگر جلد پر کیل مہاسے بننے لگیں تو اس پر چاولوں کا پانی لگانے سے جلد ٹھیک ہوجائے گی اور آپ بغیر کوئی کریم لگائے کیل مہاسوں سے نجات پالیں گے۔
کنڈیشنر
سر دھونے کے لئے کوئی کنڈیشنر استعمال کرنے کی بجائے بالوں کو چاولوں کے پانی سے دھوئیں اور کچھ دیر انتظار کے بعد نیم گرم پانی سے بال دھوئیں۔اس ٹوٹکے کیا چھی بات اس کی وجہ سے نہ صرف بال نرم و ملائم ہوں گے بلکہ اسے ہفتے میں تین بار دہرایا بھی جاسکتا ہے۔
ایگزیما کا علاج
جن افراد کو جلدی بیماری ایگزیما کی شکایت ہوانہیں چاہیے کہ کوئی کریم لگانے کی بجائے چاولوں کے پانی کااستعمال کرے۔جن افراد کو یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے انہیں جلد پر خارش، چبھن اور جلن کی شکایت ہوتی ہے۔ایسے لوگوں کو چاہئے کہ جسم کے جس حصے پر یہ تکلیف ہووہاں چاولوں کا پانی دن میں دو سے تین بارلگائیں۔