پاکستان

چار لیگی اراکین اسمبلی نے پاک فوج پر وفاداریاں تبدیل کرانے کا الزام لگا دیا ،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )مسلم لیگ ن کے چار اراکین اسمبلی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز ‘کو بتا یا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ان پر وفاداریاں تبدیل کرکے تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لیے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے ۔رائٹرز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی اخباری میں فوجی انجینئرنگ کے الزامات کی بھرمار ہے،صحافی اور میڈ یا ہاوسز بڑھتی ہوئی سنسر شپ پر شکایات کر رہے ہیں جبکہ تجزیہ کار وں اور مغربی سفارتکار وں نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عام انتخابات 2018سے پہلے فوج مسلم لیگ ن پر دباﺅ بڑھا رہی ہے اور فوج بڑے پیمانے پر قبل از انتخاب دھاندلی میں ملوث ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات میں مداخلت ہمیشہ ہی رہتی ہے لیکن اس بار یہ مداخلت کھلے عام نظر آرہی ہے جس کے بارے میں ہر کوئی بات کر رہا ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیاسی طور پر عد م استحکام کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان کی معاشی صورتحال بھی خراب ہو رہی ہے اور یہ سب صورتحال گزشتہ سال جولائی میں اس وقت شروع ہوئی جب منتخب وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نا اہل قرار دے دیا اور اب ان کے خلاف کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں جسے نواز شریف قبل از انتخاب دھاندلی قرار دے رہے ہیں ۔نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم ”ووٹ کو عزت دو “کے سلوگن سے شروع کی ہوئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button