پاکستان

چارسدہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دہشگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر چارسدہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سہیل خالد کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک دہشتگرد کسی بڑی کاروائی کی نیت سے شہر میں داخل ہوا ہے۔ اس پر ڈی پی او چارسدہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شپیشل ٹیم تشکیل دی۔ سپیشل ٹیم میں شامل ڈی ایس پی شبقدر محمد فیاض خان ، ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس افتخار خان اور ایس ایچ او تھانہ شبقدر بسم اللہ جان خان نے کاروائی کرتے ہوئے، سید بادشاہ عرف معاذالرحمٰن عرف عابد ولد شمندروز سکنہ شہباز خان کورونہ شبقدر کو علاقہ خواجہ وس سے گرفتار کیا، جس نے دیگر ساتھیوں کے نام بتا دیئے ہیں جوکہ صیغہ راز میں رکھا گیا ہیں، ملزم کو انٹاروگیٹ کرکے جس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے چارسدہ میں ایک بڑی کاروائی کی غرض سے بارودی مواد وغیرہ اخون ظفر بابا علاقہ تھانہ خواجہ وس میں واقع ایک خشک کنواں میں دفن کیا ہوا ہے ملزم کی نشادہی پر منذکرہ کنواں سے بارودی مواد دو خودکش جیکٹس، ایک راکٹ لانچر ، 4راکٹ گولہ، 20کلوبارود، 2تیار IED، 2کلوTNTبارود،20گز برائما کارڈ،5گز سیفٹی فیوز،19ریسیور،10ریموٹ،15ہینڈ گرنیڈ،2کلاشنکوف،6میگزین،170ڈیٹونیٹر،1کلوگرام بال بیرنگ،6ٹائمر،1کلوگرام کیل،3نشہ آور انجکشن (کٹارول)،8 سپیئر لائٹ ،ایک پاکٹ فون،4چیک میٹر ،3ڈبے گریس ،ایک ڈبہ کلائی ڈبے،33بیٹری سیل ،39چھاپ شدہ لیٹر پیڈ منجانب تحریک طالبان پاکستان علاقہ چارسدہ ، نوشہرہ اور صوابی کے لئے، ایک ڈائیری، 9موبائل سم ،2رجسڑ حساب کتاب خرچہ وغیرہ اور ایک عدد پلاسٹک ڈرم بڑا سائز جوکہ سامان سمیت خشک کنواں میں دفن کیا گیا تھا۔


گرفتارملزم کا تعلق دہشگردگروپ TTPشیخ خالد گروپ سے تعلق رکھتا ہے یہ ایک انتہائی خطرناک گروپ ہیں، اس سے پہلے یہ گروپ بہت سے دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث رہا ہے ۔ جس میں لوگوں کے ٹارگٹ کلنگ بم دھماکے اور بھتہ خوری شامل ہے اور انہوں نے اپنی گروپ سے چارسدہ ، نوشہرہ اور صوابی کے لئے کمپیوٹرائز پرنٹڈ چھاپ کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button