پاکستان
پی ٹی آئی میں جانیوالےبیشتر (ن)لیگی اراکین اسمبلی حلقہ انتخاب کھو بیٹھے
اسلام آباد(نیوز وی او سی)تحریک انصاف میں مسلم لیگ(ن)سے شامل ہونے والے اکثر اراکین اسمبلی انتخابی حلقہ کھو بیٹھے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حدبندی سے سابق لیگی رہنما میاں طارق محمود سمیت دیگر کا حلقہ دوسروں سے مل گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کی گئی حلقہ بندیوں کے باعث اپنے حلقوں سے محروم ہوچکے ہیں ،قومی اسمبلی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر 2013 میں این اے 98 گجرانوالہ سے منتخب ہونے والے میاں طارق محمود جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری پارٹی میں شمولیت کی ہے ،یہ بھی ان میں سے ایک ہیں اور ان کے حلقے کو دوسری سیٹ کے ساتھ ملادیا گیا ہے ۔