پاکستان

پی ٹی آئی کے وفد نے احسن اقبال کی عیادت کی

تحریک انصاف کے وفد نے فواد چوہدری کی قیادت میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ، مراد سعید اور ابرار الحق نے سروسز اسپتال لاہور میں ملاقات کی اور عمران خان کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے ملاقات کے دوران احسن اقبال کی جلد صحیتابی کےلئے دعا کی اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا
فواد چوہدری نے کہا کہ تمام اختلافات کے باوجود ہم تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ، ہم نے آج یہاں آکر امن کا پیغام دیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ تمام اختلافات ایک طرف رکھ کر ہم نے احسن اقبال کی عیادت کی ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن مہم پرامن ماحول میں ہو۔
اس موقع پر نارووال میں احسن اقبال کے روایتی حریف ابرار الحق نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں،ہم عمران خان کا محبت کا پیغام لے کر احسن اقبال کے پاس آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button