پی ٹی آئی کے سوشل میڈیادفترپشاورپرنامعلوم اہلکاروں کاچھاپہ سی سی ٹی وی فوٹیج،ڈیٹاکارڈزاور کیبلزبھی ساتھ لےگئے
پشاور:۔ 22مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیادفترپشاورپرنامعلوم اہلکاروں کاچھاپہ
سی سی ٹی وی فوٹیج،ڈیٹاکارڈزاور کیبلزبھی ساتھ لےگئے،چھاپہ ایف آئی اے نے مارا،پی ٹی آئی کاالزام، ہم نے نہیں ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےکاروائی کی۔ایف آئی اے حکام
پشاور- تحریک انصاف کے پشاورسوشل میڈیادفترپرنامعلوم اہلکاروں نے چھاپہ مارا،اہلکارسی سی ٹی وی فوٹیج،ڈیٹاکارڈزاور کیبلزبھی ساتھ لے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیاانچارج فرقان کاکہناہے کہ ہمارے پشاوردفترپرنامعلوم اہلکاروں نے چھاپہ ماراہے۔معاملے سے متعلق پارٹی قیادت کوآگاہ کردیاہے۔
چوری ہے یاکسی ادارے کی کاروائی ہے کچھ نہیں کہہ سکتا۔سکیورٹی گارڈزنے کوئی کاروائی نہیں کی۔تحریک انصاف نے الزام عائدکیاہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیاکے دفترپرچھاپہ مارا۔اہلکارڈیٹاکارڈزاور کیبلزبھی لے گئے۔ایف آئی اے نے الزام مستردکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کاروائی نہیں کی۔سوشل میڈیاآفس میں کاروائی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کی۔