ایڈیٹرکاانتخاب

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،500 سے زائد عہدیداروں اور کارکنوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور یار محمد رند کے رویے کیخلاف تحریک انصاف کے 500 سے زائد عہدیداروں اور کارکنوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کوارڈینیٹر تعلقات عامہ عظیم کاکڑ، سابق سٹرٹیجک کونسل ممبر و رکن صوبائی کونسل سید نصیب آغا، بانی رکن و سابق صوبائی نائب صدر سید عمر آغا سمیت 500 سے زیادہ عہدیداروں، کارکنوں اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے صدر اور جنرل سیکرٹری نے پارٹی کے مرکزی چیئرمین عمران خان اور صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے رویئے کیخلاف پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے یہ اعلان جمعہ کے کوئٹہ پریس کلب میں سینکڑوں کارکنوں کی موجودہ گی میں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button