پی ٹی آئی کا شیخ رشید کے جلسے کے بعد ہی اسلام آباد کیلئے روانہ ہو نے کا منصوبہ تھا :نجم سیٹھی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا شیخ رشید کے جلسے کے بعد ہی اسلام آباد کیلئے نکلنے کا منصوبہ تھا ، اس وقت انہیں کوئی رکاوٹ بھی نہیں ملنی تھی اور انہوں نے ریڈ زون میں لوگ جمع کرکے بیٹھ جاناتھاجبکہ حکومت دو تاریخ کا سوچ کر اقدامات کر رہی تھی.
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ سول ایجنسی کو پہلے ہی پی ٹی آئی کے منصوبے کے بارے میں پتہ چل گیا تھا اور حکومت کو بتا دیا تھا کہ29تاریخ کو جو شیخ رشید جلسہ کرنے جار ہے ہیں اس دن دس پندرہ ہزار افراد اکھٹے ہو جائیں گے جس کے بعد عمران خان دویا تین سوبندے لے کرآئیں گے اور جلسے میں شرکت کریں گے اور ٹھیک ٹھاک جلسہ ہو جائے گا جس کے بعد 12بجے سپیکر کے پی کے اسمبلی پشاور سے روانہ ہوں جائیں گے اوراسی وقت شیخ رشید اعلان کریں گے کہ ’ چلو جوانوں اسلام آباد چلیں‘،اس وقت کارکنان جذبے میں ہوں گے اور وہ رات کو ہی اسلام آباد کیلئے نکل جائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ اس وقت حکومت توقع نہیں کر رہی ہو گی کہ ایسا ہو گا جبکہ حکومت دو تاریخ کا انتظار کر رہی ہو گی لیکن یہ 10ہزار افراد کو لے کرا سلام آباد چلے جائیں گے تاہم سڑکیں خالی ہوں گی اور وہ تمام افراد کو لے کر اسلام آباد پہنچ جائیں گے انہیں روکنے کیلئے بھی کوئی نہیں ہو گا ۔وہاں جا کر انہوں نے ریڈ زون میں لوگوں کو جمع کر کے بیٹھ جاناتھا جس کے بعد انہوں نے وہاں سے اعلان کرنا تھا کہ ہم آ گئیں آپ بھی آجا ئیں جس کے بعد لوگوں نے مختلف شہروں سے اسلام آباد پہنچنا شروع کر دینا تھا۔