پی ٹی آئی کا سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس باقر نجفی کی عدالتی کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے وزیر اعلیٰ کو خط
لاہور 16 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ ماڈل ٹائون پر پنجاب حکومت سے خط لکھ کر جواب مانگ لیا۔بدھ کو پی ٹی آئی کے رہنما عندلیب عباس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نام لکھے گئے خط میں کہا کہ 17جون 2014ء کو پاکستان کی تاریخ کی بدترین خون کی ہولی کھیلی گئی،3سال گزرنے کے باوجود متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔خط میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت جسٹس باقر نجفی کی عدالتی کمیشن رپورٹ منظر عام پر لائے۔
Load/Hide Comments






