ایڈیٹرکاانتخاب

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شامل ہونے سے انکار

سلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کے قیام پر متفق ہو گئی ہیں، اس لئے تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے بل 6مارچ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے تاحال پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا۔ اے پی سی میں سیاست شامل نہ ہوتی تو اسحاق ڈار اور شاہ محمود قریشی کو فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے کا مل کر اعلان کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ پارلیمانی لیڈر کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگومیں انکاکہنا تھا کہ وزیراعظم ہمیں ملاقات کا وقت دیں، دہشتگردی کیخلاف حکومتی کارکردگی پر بات کرنا چاہتے ہیں اور آئینی ترمیم کی حمایت کیلئے ہمیں حکومت سے تحریری ضمانت درکار ہے ، ہمیں بتایا جائے کہ 2 برس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت نے کیاکیا؟ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی اورحکومت اپنی اصلاحات کے حوالے سے قوم کو آگاہ کرے ،حکومتی کارکردگی پر بات نہیں ہوگی تو آگے کیسے بڑھیں گے ؟ فوجی عدالتوں کی پہلے بھی غیرمشروط حمایت کی تھی اور اب بھی کرینگے ، تاہم وزیر اعظم ہمیں اعتماد میں لیں۔ –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button