پاکستان

پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی، پارٹی عمران کی جاگیر نہیں،گلالئی

اسلام آباد (نیوز وی او سی)پارٹی پالیسی سے انحراف پر اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ عائشہ گلالئی نے وکیل کی خدمات لینے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا ، سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی سے انحراف پر اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے معاملے پرالیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ عائشہ گلا لئی اور پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،عائشہ گلالئی نے وکیل کی خدمات لینے کیلئے وقت مانگ لیا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے مقررہ مدت کے اندر اس ریفرنس کی سماعت مکمل کرنی ہے ۔ دوسری جانب عائشہ گلا لئی قانونی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہو گئیں اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں، انہوں نے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ذوالفقار بھٹہ کی خدمات حاصل کر لیں اوران سے قانونی مشاورت کی۔ اس موقع پر عائشہ گلا لئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکیل کے مشورے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرونگی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑی ہے نہ چھوڑوں گی، کوئی ایک شخص پارٹی نہیں بناتا ۔ عائشہ گلا لئی نے کہا کہ یہ پارٹی عمران خان کی جاگیر نہیں، کسی عمران نیازی کو یہ حق نہیں کہ وہ ہمیں پارٹی سے نکالے ، پارٹی کا منشور عمران نیازی نے نہیں بنایا ۔ عائشہ گلا لئی نے کہا کہ عمران نیازی کی جھوٹ کی سیاست اب نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے نام پر پیسہ، بیرون ملک کی فنڈنگ کھانے اور گالم گلوچ کرنیوالوں کی سیاست نہیں چلے گی، ایک بد کردار شخص کسی جماعت کا لیڈر نہیں ہو سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button