کے پی کے

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی وزیر ، علی امین گنڈا پور کے خلاف چیک کیش نہ ہونے پر عدالت نے مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا، علی امین کا کہنا ہے کہ وہ رقم کے بدلے زمین دے چکے ہیں ۔
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست گزار محمد زبیر نے موقف اختیار کیا کہ علی امین نے 2014 میں ایک کروڑ96 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کا چیک دیا تھا لیکن یہ چیک کیش نہیں ہوا ۔
عدالت نے 13 فروری کو فریقین کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد صوبائی وزیر کے خلاف تھانا کینٹ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔
علی امین کا کہنا ہے کہ چیک باؤنس ہونے پر انہوں نے محمد زبیر کو زمین دے دی تھی ۔
دوسری جانب تھانا کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم ابھی تک موصول نہیں ہوا، حکم نامہ ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button