ایڈیٹرکاانتخاب
پی ٹی آئی بھی انتشار کا شکار ہے، آئندہ الیکشن میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے
اسلام آباد 18 اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بھی اندرونی سازش تھی، جو این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں واضح طور پر نظر آئی۔ کیونکہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 120 کا الیکشن جیت جاتیں تو پی ٹی آئی کی لاہور اور پنجاب کی سیاست میں ان کا زیادہ مقام ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی میں بھی انتشار بہت زیادہ ہے۔ ایک عمران خان کے کزن کا گروپ بنا ہوا ہے۔ عمران خان کو چاہئیے کہ وہ دوسری سیاسی جماعتوں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے پارٹی میں نظم و ضبط لانے کی کوشش کریں ورنہ آئندہ الیکشن میں انہیں بھاری نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔