پاکستان

پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکنان کا عمران خان کی رہائش پر دھرنا ،ْپارٹی رہنماء گھر میں محصورTrump

اسلام آباد 4 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اپنے کارکن بھی انہی کیخلاف دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکن بنی گالہ میں سربراہ تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا جس کی وجہ سے گھر میں موجود پارٹی رہنماء محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے گھر کا مرکزی دروازہ اور راستہ بھی بلاک کردیا ،ْ کارکنوں کے دھرنے کی وجہ سے پہلے سے گھر میں آئے ہوئے تحریک انصاف کے رہنمائ پھنس کر رہ گئے ہیں۔
مظاہرین پی ٹی آئی بلوچستان کو دو ریجن میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف بلوچستان کو دو ریجن میں تقسیم کردیا جاتا ہے تو وہ دیگر سیاسی جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے کے قابل ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button