کھیل
پی سی بی خود فکسنگ میں ملوث ہے، وکیل خالد لطیف کا دعویٰ
لاہور: (نیوز وی او سی) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی اہلیت کیس کی سماعت ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو میں خالد لطیف کے وکیل نے کہا کہ فکسنگ کے دھندے میں پی سی بی بھی ملوث ہے، بورڈ کو بکی کا علم تھا تو اسے گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے معطل کرکٹر کے وکیل کی جانب سے الزامات کو رد کر دیا ہے۔ تفضل رضوی کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر اہلیت کیس کا فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے، فکسنگ کیس میں ملوث خالد لطیف اور شرجیل خان کے کیس کا فیصلہ دس روز جبکہ شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کیس کے فیصلہ میں دو ماہ کا وقت درکار ہو گا۔