پی سی بی، غیر ملکی کھلاڑیوں، باہمت پاکستانی عوام کا شکریہ، میجر جنرل آصف غفو
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو پی ایس ایل کی خوشیوں کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر مسلط دہشت گردی دم توڑ رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل نے روشنیوں کے شہر کراچی کو مزید روشن بنا دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، غیر ملکی کھلاڑیوں، حکومت، سکیورٹی اہلکاروں اور باہمت پاکستانی عوام کا شکریہ، پاکستان استحکام اور امن کی جانب گامزن ہے۔
PSL Final brings more glitters to ‘City of Lights’. Thanks to PCB, foreign players, govt administration, security apparatus and the resilient Pakistanis. Terrorism imposed on us is on the way out; we are on the way to our rightful destination of enduring peace and stability, IA.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 25, 2018
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم پر مسلط کی گئی دہشتگردی اب دم توڑ رہی ہے اور ہم پائیدار امن و استحکام کی صحیح منزل کی طرف گامزن ہیں، انشاء اللہ۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا اور 9 سال 3 ماہ بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔