پی ایس پی میں مختلف جماعتوں سے 19سو کارکنان شامل، مصطفی کمال کا خیرمقدم
کراچی 24 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
آج تاریخ کی بڑی شمولیت ڈیڑھ سال کی پارٹی میں ہوئی،بانی متحدہ کواب کوئی نہیں سنتا،آصف زرداری،متحدہ بانی،نوازشریف اور شہبازشریف پرمقدمات چل رہے ہیں۔سربراہ پی ایس پی کی میڈیا سے گفتگو
پاک سرزمین پارٹی میں مختلف جماعتوں سے 19سوکارکنان نے شمولیت اختیارکرلی،جن میں 919کاتعلق ایم کیوایم اور 97کاپیپلزپارٹی سے ہے،سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان کاخیرمقدم کیاہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ آج تاریخ کی بڑی شمولیت ڈیڑھ سال کی پارٹی میں ہورہی ہے۔
جبکہ ڈیڑھ سال پہلے آوازاٹھانے پرگولی ماردی جاتی تھی۔ پوچھا جاتا تھا کہ آپ اپنے گھرسے کیسے نکلوگے؟ ہم جواب دیتے کہ اللہ ہماری حفاظت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگ سچائی کی وجہ سے ہماری پارٹی میں آرہے ہیں۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں کاتعلق ایم کیوایم ، پیپلزپارٹی ،ن لیگ اور پی ٹی آئی سے ہے۔پارٹی میں شمولیت ہماری ترقی کی رفتارکی نشاندہی ہے۔
مختلف جماعتوں سے کارکنان ہماری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کا کارنامہ ہے کہ بانی متحدہ کواب کوئی نہیں سنتا۔پرچم کی حرمت برقراررکھنے کیلئے ہم نے جانیں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالت نے شریف فیملی کوجرائم پیشہ قراردے دیاہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کیخلاف مقدمات چل رہے ہیں۔آصف زرداری ، متحدہ بانی،نوازشریف اور شہبازشریف پرمقدمات چل رہے ہیں۔