ایڈیٹرکاانتخاب
پی ایس پی ملین مارچ، مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
کراچی: (نیوز وی او سی) صدر تھانے میں درج کئے جانے والے مقدمے میں پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی، انیس ایڈوکیٹ اور اشفاق منگی سمیت 11 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ صدر پیر شبیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس پی کارکنوں نے مسلح ہو کر پولیس پر حملہ کیا اور پولیس کی گاڑِوں کو بھی نقصان پہنچایا۔