شہر شہرکراچی

پی ایس پی سندھ سمیت پورے پاکستان کے مظلوم لوگوں کی تقدیر بدلے گی : مصطفی کمال

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاک سرز مین پارٹی سندھ سمیت پورے پاکستان کے مظلوموں کی تقدیر بدلے گی کیونکہ پی ایس پی مظلوموں محکوموں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے ، پی ایس پی کی جدوجہد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے،
تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والی تحریک انصاف کی سابقہ خاتون رہنما فوزیہ قصوری کے اعزاز میں منعقدہ ‘افطارڈنر سے خطاب کر تے ہوئےسید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ محبت اور اخلاص انسانوں کے دلوں میں جگہ بنا تا ہے اور نفرت اور تعصب انسانوں کو تباہ و برباد کردیتا ہے، اس لیے پی ایس پی نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پیغام عام کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔ اس موقع پر پی ایس پی رہنمافوزیہ قصوری نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر عملی جدوجہد کی ،میں ایک ایسی پارٹی میں شامل ہوئی ہوں جو اسی جذبہ سے پاکستان کی خدمت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور انشاء اللہ آنے والاوقت پی ایس پی ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button