ایڈیٹرکاانتخاب

پی آئی اے کا لوگو تبدیل کرنیکا فیصلہ، جہاز کی دم پر 12سنگھے سے مشابہ تصویر ہوگی

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے لیوری / لوگو (Livery) کو ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس مرتبہ جہاز کی دُم پر بارہ سنگھے سے مشابہ لوگو پینٹ کیا جائے گا، یہی لوگو جہاز کے انجنوں پر بھی پینٹ ہوگا جبکہ طیارے کے کاک پٹ سے منسلک دروازے پر پاکستان کا پرچم اس کے بعد انگریزی میں پی آئی اے اور اس کے بعد اردو میں پی آئی اے پینٹ کیا جائے گا۔ اس پروسیس پر کافی خطیر رقم خرچ ہوگی۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ایئرلائن کا فلیٹ 32طیاروں پر مشتمل ہے، ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ نئے لوگو کو پینٹ کرنے کا فیصلہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے افتتاح کے تناظر میں کیا گیا کہ نئے ایئرپورٹ پر ایئرلائن کے طیارے نئے لوگو کے ساتھ لینڈ کریں اور ابھی ان کے علم میں نہیں ہے کہ اس پر کتنے اخراجات آئیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button