ایڈیٹرکاانتخاب

پی آئی اے کی نجکاری اور منافع بخش روٹس دینے کا معاملہ،چیف جسٹس نے شجاعت عظیم اور سردار مہتاب کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قومی ائیر لائنز کے منافع بخش روٹس نجی ائیر لائنز کو دینے اور متوقع نجکاری کے معاملے پر مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی اور شجاعت عظیم کو کل طب کرلیا۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پی آئی اے کی متوقع نجکاری اورمنافع بخش روٹس نجی ایئرلائنزکے معاملے پرمشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی اور شجاعت عظیم کو کل طب کرلیا۔ترجمان کے مطابق کیس کی سماعت پہلے سے ہی کل کےلیے مقررہے،جبکہ اس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔
خیال رہے چیف جسٹس نے پی آئی اے کی متوقع نجکاری اورمنافع بخش روٹس نجی ایئرلائنزکودینے کانوٹس لیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button