انٹرنیشنلپاکستان

پی آئی اے کی لاہور سے باکو پروازوں کا آغاز، قومی ایئرلائن اپنے قدموں پر کھڑی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

پی آئی اے کی لاہور سے باکو پروازوں کا آغاز، قومی ایئرلائن اپنے قدموں پر کھڑی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

تاریخ: 20 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ افتتاحی پرواز PK-159 نے لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر صبح 11 بج کر 50 منٹ پر روانہ کیا گیا۔

روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور وزارت ہوابازی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے کو ناقابلِ بحالی سمجھا جا رہا تھا، مگر وزیر اعظم کی قیادت میں اصلاحاتی پروگرام کے باعث آج قومی ایئرلائن اپنے قدموں پر کھڑی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باکو فلائٹ پی آئی اے نیٹ ورک کے وسعت پذیر ہونے کی علامت ہے، اور اس نئی فضائی راہداری سے پاکستان اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق یہ نئی پرواز بزنس، ٹورازم اور برادرانہ روابط میں اضافے کا ذریعہ بنے گی۔

وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button