پاکستان

پی آئی اے کا جہاز بغیر بولی کے جرمن فرم کو فروخت کر دی گئی ، چیئرمین سینیٹ کانوٹس

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) نے طیارہ جرمن کمپنی کو بولی کے بغیر فروخت کر دیا ۔
جیو نیوز کے مطابق مالی مشکلات میں گری پی آئی اے جرمن فرم پر مہربان ہو گئی جس نے ایئر بس 310 بغیر بولی کے صرف 3کروڑ روپے میں فروخت کر دی تاہم معاملے پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر پی آئی اے کے پاس اور جہاز کھڑے ہیں تو سینیٹ انہیں رعایتی نرخوں پر خریدنے کو تیار ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایاپی آئی اے نے 1993ءمیں خریدے گئے 4 جہاز فروخت کرنے کا اشتہار دیا مگر کسی نے خریداری میں دلچسپی ظاہر نہیں کی تاہم اطلاع ہے کہ جرمن فرم یہ جہاز خرید کر میوزیم میں رکھنا چاہتی تھی البتہ یہ جہازجرمن فرم کو فروخت کر دیا گیا یا نہیں ابھی تک واضح نہیں۔معاملے کی تحقیقات چل رہی ہیں اور رپورٹ 7 دن میں آ جائے گی جو سینیٹ میں پیش کروں گا۔
جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کیا یہ جہاز ہٹلر کا تھا جو جرمنی کو اس میں اتنی دلچسپی تھی ،سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا اطلاعات ہیں اس جہاز کی فروخت میں بڑی گڑ بڑ ہوئی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا اگر پی آئی اے کا کوئی اور جہاز کھڑا ہے تو اسے سینیٹ خرید لیتی ہے، یقیناً خصوصی ڈسکاﺅنٹ بھی ملے گا، اس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button