پی آئی اے میں میرٹ اور احتساب کو لازمی قرار دیا جائے:احسن اقبال

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں میرٹ اور احتساب کو لازمی قرار دیا جائے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی کی زیرصدارت پی آئی اے اصلاحات پرخصوصی کمیٹی کااجلاس ہوا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں میرٹ اور احتساب کو لازمی قرار دیا جائے،پی آئی اے میں نئے جہاز شامل کریں گے،کلیئرنس پلان میں سیفٹی خوراک اورانٹرٹینمنٹ پرتوجہ دی جائے، ادارےکی بحالی کیلیے ریونیو میں اضافہ اوربہتر سروس ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اےکو دوبارہ اس کا مقام دلانے کیلیے پرعزم ہیں، پی آئی اے کے خسارے پر جانے والے روٹس پر توجہ دی جائے، ادارے کی بحالی کیلیے ریونیو میں اضافہ اوربہتر سروس ضروری ہیں۔
Load/Hide Comments