پاکستان

پی آئی اے سے لوگوں کو جبری نکالا جارہا ہے، سید خورشید شاہ

اسلام آباد 19 اپریل 2018ء
(پاکستان بیورو نیوز وی او سی) .www.newsvoc.com
پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے سے لوگوں کو جبری نکالا جارہا ہے، ن لیگ کی حکومت غریب مزدوروں کو کچا چبا رہی ہے، پی پی نے ہمیشہ ادارے کی نجکاری کی مخالفت کی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پیلپزیونٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج ملک بیرونی قرضوں میں ڈوب چکا ہے، ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔
پی آئی اے سے لوگوں کو جبری نکالا جارہا ہے، ن لیگ ان سب کاموں کے باوجود ہم سے مدد کی امید رکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کی نجکاری کی مخالفت کی ہے۔
جلسے سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جہاز سے پاکستانی پرچم اتارنے کی کوشش کی جارہی ہے، جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے، پی پی نے کبھی سیاست کو تجارت نہیں بنایا۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے لینے کی نہیں ہمیشہ مزدور کو کچھ دینے کی بات کی، ہم نے مزدور کو پی آئی اے کا مالک بنایا جبکہ ن لیگ والوں نے ان پر گولیاں چلوائیں، ن لیگ والوں کے دل بہت چھوٹے ہیں، نواز شریف شرم کرو، بےنظیر کا نام ائیر پورٹ سےاتار رہے ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button