پاکستان
پی آئی اےسائبرسسٹم میں خرابی،دنیاسےرابطہ منقطع،متعددپروازیں منسوخ
اسلام آباد.۔28مئی2017ء
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
قومی ایئرلائن کے سائبرسسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی، جس کے نتیجہ میں کراچی ایئرپورٹ کا دنیا بھرسے رابطہ منقطع ہوگیا، متعدد فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے سائبرسسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثرہواہے۔متعدد قومی و بین الاقوامی پراوزیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اسلام آبادسے کراچی جانیوالی پروازپی کے 367،لاہورسے کراچی 317،تربت سے کراچی پی کے302،ڈھاکا سے کراچی جانیوالی پروازپی کے 267، رحیم یارخان سے کراچی 583، جبکہ دہلی سے کراچی جانیوالی پروازپی کے 273کومنسوخ کردیاگیاہے۔ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ سائبرسسٹم کی خرابی دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔