پاکستان

پیکا ایکٹ کیخلاف کراچی سے خیبر تک صحافی سڑکوں پر نکل آئے، کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف کراچی سے خیبر تک صحافی سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کا زنجیریں پہن کر مظاہرہ کیا اور ڈی چوک میں دھرنا بھی دیا۔

پولیس نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کو روکنے اور حراست میں لینے کی کوشش کی۔ اس موقع پر افضل بٹ کاکہناتھاکہ حکومت کو اندازہ ہی نہیں وہ کیا کھیل کھیلنے جارہی ہے، کسی کو آزادی صحافت پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کراچی پریس کلب کے باہر بھی صحافیوں نے احتجاج کیا اور کہاکہ صحافت کے حق کو کچھ ریاست کے عناصر اپنے قابو میں رکھنا چاہتے ہیں، حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں ایسا نہیں چلے گا۔

احتجاج میں سول سوسائٹی کے کارکنوں اور وکلا نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں ہونے والے احتجاج میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ، ہم چپ ہوکر بیٹھنے والے نہیں ، اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کا بائیکاٹ کریں گے، عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button