ایڈیٹرکاانتخاب

پیپلز پارٹی نے مجھے بائی پاس کر کے امریکیوں کو ویزے جاری کئے ، وزیر خارجہ کی مشاورت کے بغیر ایسے اقدامات پر جواب دینا ہوگا : شاہ محمود قریشی

ملتان (نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پر بطور وزیر خارجہ مجھے بائی پاس کیا گیا، اس کا پیپلز پارٹی کو جواب دینا ہوگا۔
ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر میرا کردار پوری قوم کے سامنے ہے، پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث جو لوگ بنے ہیں وہ ساری قوم کے سامنے ہیں ۔ پیپلزپارٹی حکومت نے مجھے بائی پاس کرکے امریکیوں کو اپنے سفیر کے ذریعے ویزے جاری کئے ہیں ۔ قوم پیپلز پارٹی کی قیادت سے امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پر جواب چاہتی ہے۔
آج سب کچھ قوم کے سامنے ہے، قوم سے کچھ پوشیدہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے چہتے افراد نے امریکیوں کو ویزے جاری کئے اس موقع پر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ آئندہ ایسی شرمندگی کا سامنا نہ کرناپڑے۔واضح رہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اپنے ایک مضمون میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ حکومت کی منظوری سے سی آئی اے کے اہلکاروں کی مدد کی اور انہیں خصوصی ویزے فراہم کئے گئے جس کے بعد ملکی سیاست میں ایک ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ اس مضمون کے بعد وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے حسین حقانی کو لکھا جانے والا ایک خط بھی منظر عام پر آیا جس میں امریکہ میں مقیم پاکستانی سفیر کو امریکیوں کو خصوصی ویزے جاری کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button