ایڈیٹرکاانتخاب

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی شمالی وزیر ستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت ، پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین

لاہور ،کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سربراہوں کی جانب سے شمالی وزیر ستان میں پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے قبضہ کرنے کی کوشش کی مذمت اور پاک فوج کی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ شہید ہونیوالے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے اور وہ جام شہادت نوش کر نیوالے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداءکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیاجائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button